پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت بالترتیب 328.56 اور 385.86 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Check Also

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ ’بہت مشکل‘ ہے،صدر پزشکیان کا بڑا انکشاف

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے سپریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *