کراچی: شفیق موڑ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ، مزاحمت، 33 ملزمان گرفتار

کراچی: شفیق موڑ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکار زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے شاہ ولی اللہ روڈ اور ایف بی ایریا انڈسٹریل روڈ کو بند کرنے کی کوشش کی، جبکہ ہجوم کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی گئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

واقعے میں ہوٹل مالک محمد ہاشم سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے دوران ایس ایچ او حیدری مارکیٹ عدیل احمد کے کندھے میں فریکچر آیا جبکہ کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوئے، اس کے علاوہ سول انتظامیہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق جعفر شاہ 4 سے 5 مسلح سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور مشتعل افراد کو جمع کرکے 100 سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم بنا دیا، جس کے بعد پولیس نے جعفر شاہ سمیت مزید 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ سمن آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Check Also

پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کراچی : ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *