چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *