کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 8 زخمیوں سمیت 12 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: ناظم آباد ، مومن آباد ، گلبرگ ، تیموریہ ، ڈاکس اور سرسید پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 زخمیوں سمیت 12 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیوکراچی سیکٹر الیون آئی برٹش گرامر اسکول کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 25 سالہ ارباز ولد متین کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام کاشف ولد رحیم بتایا ۔ گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

مومن آباد پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن مومن آباد رحمت شاہ کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 25 سالہ امان اللہ ولد شیر زادہ کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام احمد ولد اصغر بتایا ۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ۔

گلبرگ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب موسیٰ کالونی سٹی کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ اویس ولد ایاز کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام قاسم ولد شبیر بتایا ۔ گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ۔

تیموریہ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک این سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت بلال ولد منظور حسین کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام عدنان ولد شہزاد بتایا ۔ گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

ڈاکس پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ماڑی پور مچھر کالونی شیرازی چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 27 سالہ اعجاز ولد فضل الرحمان اور 18 سالہ سکندر ولد خاتیم گل کے ناموں سے کی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

سرسید پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 7/B سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈڈاکوؤں کی شناخت 25 سالہ اشفاق ولد مشتاق اور 30 سالہ حیدر علی ولد بختیار کے ناموں سے کی گئی ۔ گرفتار ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *