پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب

پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کے لیے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرلیا۔

ای سی سی اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن نظرثانی کا معاملہ ای سی سی اجلاس میں غور کرے گی، اجلاس میں پیٹرولیم ڈیلرز مارجن سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر غور ہوگا، او ایم سیز کا مارجن ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ لنک ہے۔

Check Also

کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح

کراچی: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *