حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ گیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
THE PUBLIC POST