عمران خان سے ملاقات کے بعد ’میڈیا ٹاک‘ کے سوال پر نورین نیازی کا دلچسپ جواب

راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد جیل کی جانب روانہ ہوگئی۔
اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ میں بانی کو بتاؤں گی کہ سپریم کورٹ سے آپ کو اجازت ملی ہے، ان کو بتاؤں گی کہ آپ کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں نے کتنی کوششیں کی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کریں گی؟ جس پر نورین نیازی نے جواب دیا چپ، چپ!۔

بانی کی تینوں بہنیں اڈیالہ روڈ پہنچی تھیں، علیمہ خان کا داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہماری ایک بہن کی ملاقات ہو جائے گی۔

Check Also

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *