کراچی: شہر قائد میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ابتدائی طور پر شواہد و بیانات اکٹھے کیے۔
بعد ازاں پولیس نے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ شاہ زیب کے نام سے کی گئی۔
پولیس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
THE PUBLIC POST