گڈاپ ٹاؤن کونکرندی میں رکشے اور 2 گاڑیاں بہہ جانے کے باعث گاڑیوں میں سوار7 افراد ڈوب کرلا پتا ہوگئے تھے،کونکر ندی میں ڈوب کرلا پتا ہونے والے ماں بیٹے سمیت 4 افراد کی لاشیں ریسکیو آپریشن کے دوران نکال لی گئیں،ڈوب کرلاپتہ ہونے والے 4 افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کی شب شہرمیں موسلادھار بارش کے دوران گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائیوے گڈاپ ٹاؤن میں واقع نکرندی میں رکشے اور2گاڑیاں بہہ جانے کے باعث گاڑیوں میں سوار7 افراد ڈوب کرلا پتہ ہوگئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی اور پولیس نے فوری ریسکیو ٹیمیوں کو موقع پرطلب کرلیا تھا اور ندی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔
تاہم ندی میں پانی کے بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیوآپریشن روک دیا گیا تھا، بدھ کی صبح ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈوب کرلا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں بڑے پیمانے پرریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور طویل ریسکیو آپریشن کے دوران ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد گڈاپ ٹاؤن تھانے منتقل کردی گئی۔
ندی میں ڈوب کرلا پتا ہونے والے 4 افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ نابو، 40 سالہ جاوید شاہ، 45 سالہ راجا اور 40 تا 45 سالہ غلاب ویل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون60 بانو اور 45 سالہ راجہ ماں بیٹا ہیں، متوفین گڈاپ ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ایس ایچ اوگڈاپ ٹاؤن سرفرازجتوئی کے مطابق رات گئے موسلاھار بارش کے دوران کونکر ندی میں متعدد گاڑیاں بہہ جانے کے باعث مجموعی طورپر7 افراد ڈوب کر لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے 3 افراد کی تلاش ندی سے نکال لی گئی ہیں، مزید 4 افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب ماڑی پور تھانے کے منوڑہ صالحہ آباد جابہ جیٹی سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جسے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے پہلے متعلقہ تھانے اور پھر سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق شخص کی عمر60 سال کے قریب ہے اورمتوفی کے پاس سےایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی فوری شناخت ممکن ہوسکے۔
THE PUBLIC POST