غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے: فلسطینی سفیر

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے اس پر سخت پابندیاں لگائیں۔

ریاض منصور نے کہا کہ اب بہت ظلم ہوچکا ہے، کیا ہم ابھی آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید حیوانیت کا مظاہرہ دیکھیں؟، بس بہت ہوچکا ہے۔

برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا، آئندہ ہفتے کے اختتام تک 150 ممالک تسلیم کرلینگے

اسرائیل کو مزید مظالم سے روکنے کے لیے اس پر ہر ممکن دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے فلسطینی ایہاں اپنا حق مانگ رہے ہیں، جو 2 ریاستی حل کی صورت میں موجود ہے اور اب ایک حقیقت ہے۔

Check Also

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *