لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5، خرم شہزاد نے 3 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کے ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام پر 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔
THE PUBLIC POST