کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان 3 الگ الگ مقابلے ہوئے جن میں 3 ملزمان زخمی جبکہ ایک کو بغیر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق عوامی کالونی پولیس کا کورنگی نمبر 5، کھڈی اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت 35 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جوہرآباد پولیس کا فیڈرل بی ایریا ٹی گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت ضمیر علی کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق بہادرآباد پولیس کا اوشین ٹاور کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت رفاقت علی اور محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران جائیں گے

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *