ہاکس بے؛ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: ہاکس بے روڈ منوڑہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ نیوی چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد حسن ولد محمد جمیل کے نام سے کی گئی ۔ متوفی منوڑہ کا رہائشی تھا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حولے کر دی ۔

Check Also

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا:حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *