سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی

کراچی: سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا اسپتال لایا گیا۔

جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

رواں سال منکی پاکس کے 41 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 28 اور کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Check Also

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نےایس ایچ او سمیت دو پولیس افسران کو سمن جاری کردیئے

میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *