ڈرامہ “کنواری ماں” کی ٹیم ناصر خان کی قیادت میں حیدر آباد شو کے لیے روانہ ہوگئی

کراچی(شوبز رپورٹر) ڈرامہ “کنواری ماں” کی پوری ٹیم ڈائریکٹر پروڈیوسر ناصر خان کی قیادت میں روانہ آج حیدر آباد شو کے لیے روانہ ہوگئی ہے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ناصر خان کا کھیل کنواری ماں آج 9 اور کل 10 ستمبر کو حیدرآباد کی مہران آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا-

ڈرامے کی کاسٹ میں ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، کمال ادریس، فائزہ ملک، شہباز صنم، عبداللہ لالہ، زوہب صنم، سویرا شاہ، شمائل، ارما احمد، اشرف چراغ اور ندیم شامل ہیں “کنواری ماں” کراچی میں بھرپور کامیابی کے بعد اب حیدرآباد کی عوام کے لیے مہران آرٹس کونسل میں آج سے پیش کیا جارہا ہے –

حیدر آباد کی عوام آج 9 اور کل 10 ستمبر کو مہران آرٹس کونسل حیدرآباد پہنچ کر اس یادگار ڈرامے سے لطف اندوز ہوں اور کراچی کی ڈرامہ ٹیم کا پرتپاک استقبال کریں حیدر آباد کی عوام فنکار دوست ہیں ہر اچھے کام کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں امید ہے کہ وہ اس ڈرامے کو پسند کریں گے

Check Also

اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا قانون فوری تبدیل کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *