کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سندھ میں تعداد 42 ہوگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 42 کیسز میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *