انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 130 رنزکا ہدف انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، اس کے دونوں اوپنر بغیر کوئی رن بنائے صرف دو کےمجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، بین ڈیکٹ اور ایمیلو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کوکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔
جو روٹ 62 اور جورڈن کاکس 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان نے تیسر ے دن اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
THE PUBLIC POST