متوقع بارشوں کے پیش نظرسندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واٹر کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ پمپس، مشینری اور دیگر ضروری وسائل کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ شہری تیز بارش اور ہواؤں کے دوران درختوں اور ہورڈنگز کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

Check Also

ایف بی آر میں پسندیدہ افسران کی موج، ذرائع کا بڑا انکشاف

کراچی: ایف بی آر کے اندرونی حلقوں میں بعض اعلیٰ افسران کی تقرریوں، ریٹائرمنٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *