کراچی کے ساحل پر اچانک بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی

شہرِ قائد کے ساحلی علاقوں میں اچانک پھیلنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آ گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق یہ بدبو سمندری پودوں ’فائٹو پلانکٹن‘ کے گلنے سڑنے سے پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی کے باعث بڑی تعداد میں فائٹو پلانکٹن مر جاتے ہیں اور سمندری لہروں کے ساتھ ساحل پر آ جاتے ہیں جہاں ان کے گلنے سڑنے سے ناگوار بدبو پیدا ہوتی ہے۔

معظم خان کے مطابق مون سون کا اختتام اور ہواؤں کی رفتار میں کمی سمندری نباتات کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد اور اس کا بالخصوص ساحلی علاقہ چند دنوں سے ناگوار بو کی لپیٹ میں ہے۔

Check Also

کراچی پورٹ کا لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس اسکور 343 تک پہنچ گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *