صوابی: 25 کروڑ روپے کی سگریٹس ایف بی آر ویئر ہاؤس سے غائب ہونے کا مقدمہ درج

25 کروڑ کی سگریٹس ایف بی آر کے صوابی میں ویئر ہاؤس سے غائب ہونے کا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں ایف بی آر افسران اور متعلقہ کمپنی کے اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور ملی بھگت کے الزامات ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گودام میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی اور نقل و حرکت کا ریکارڈ دستیاب نہیں تھا،

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں مزید ایف بی آر افسران اور دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

Check Also

ایف بی آر نے ضبط اشیا کی نیلامی کا طریقہ کار متعارف کروا دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی جانیوالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *