وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ لیاری ندی کی نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ جناح ایونیو کے بعد لیاری ندی پہنچے اور لیاری ندی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لیاری ندی کا آغاز منگھوپیر اور گڈاپ کی پہاڑیوں سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردگرد کے پہاڑی علاقوں کا برساتی پانی لیاری ندی میں شامل ہوتا ہے، لیاری ندی اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد اور گل بہار سے گزرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ندی لیاری ٹاؤن، کھارادر، میٹھادر اور ویسٹ وہارف سے گزر کر بندرگاہ تک پہنچتی ہے، لیاری ندی میں پانی کا دباؤ زیادہ ہے تاہم بہاؤ رواں ہے۔

Check Also

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد کل اسمبلی میں پیش کی جائے گی

کراچی: سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد کل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *