کراچی (شوبز رپورٹر)ستارہ آرٹ پروموٹرز کی جانب سے ورائٹی پروگرام ” ہم آپ کے ہوئے” شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا،فنکاروں کی سپر فارمنس نے چار چاند لگادئیے” پروڈیوسر ستارہ زیدی نے کراچی تھیٹر اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک پیش کی اور ثابت کیا کہ کسی طرح اپنے سینئرز اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کی عزت افزائی کی جاتی ہے، پروگرام کے سرپرست اعلی شہزاد عالم تھے جبکہ چیف آگنائزر ایم جمیل راہی تھے
پروگرام میں ورسٹائل شانزے اور شبیر بھٹی نے مشہور زمانہ گیت ” کوئی پتھر سے نا مارے میرے دیوانے کو” بہترین پرفارمنس پیش کی، اور شائقین سے داد وصول کی، شانزے اور صباء شیخ نی ہوسٹنگ کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دئیے ہدایتکار ایم جمیل راہی اور فائزہ ملک کی پرفارمنس بھی اچھی رہی، صباء شیخ نے بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا اور کامیاب رہیں، کامیڈین پرویز صدیقی، شکیل شاہ، ذاکرمستانہ، بلو ظریف، عارف شیخ، بھی اچھے رہے،
ناصر ڈاڈا، اشرف چراغ، ناصرہ نور اور ہنی خان بھی لاجواب رہے گلوکارہ شازیہ بانو، لالہ سجاد، کنول بھٹو، اور جواں سال گلوکار فردین نے اپنی آواز کا خوبصورت جادو جگایا ان کے خوبصورت گیتوں پر انہیں بھرپور داد دی پروگرام میں معروف شخصیت صبحیہ شیخ، پروڈیوسر شہزاد عالم، ہدایتکار زاہد شاہ، رضوان صابر، ایم جمیل راہی، ناصر خان، یونس میمن، ذاکر حسین، طاہر خان آلائی، علی بلوچ، عمران میمن ،حمید راٹھور، زبیر ہاشمی اور دیگر شخصیات موجود تھیں
، پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اطہر جاوید صوفی، عبدالوسیع قریشی، ایس ایم شاکر، وسیم خان، نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پروڈیوسر ستارہ زیدی نے کہا کہ وہ تمام فنکاروں دوست احباب اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کی آمدپر ان کی بے حد مشکور ہیں جو اپنا قمیتی وقت نکال کر پروگرام میں آۓ ستارہ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ اب ریگولر ڈرامے اور ورائٹی پروگرامز کا شیڈول ترتیب دینگی ایم جمیل راہی اور شہزاد عالم، علی بلوچ، صبحیہ شیخ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرونگی جہنوں نے پروگرام ترتیب دینے کے حوالے سے سپورٹ کی
، واضع رہے کہ مذکورہ ورائٹی پروگرام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ پیش کیا گیا شائقین کی کثیر تعداد نے پروگرام دیکھا اور پسند کیا اور ستارہ زیدی کو مبارکباد پیش کی ستارہ زیدی کی جانب سے کراچی تھیٹر کی معروف ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ شخصیات کی عزت افزائی کے عمل کو بے حد سراہا گیا
THE PUBLIC POST