اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے

اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اب بھی جاری ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی اور غذائی قلت سے بھی مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غذائی قلت سے اب تک 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی شہریوں نے اخبار نیویارک ٹائمز پر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم چُھپانے کا الزام لگا کر احتجاج کیا اور اخبار کی عمارت پر سُرخ رنگ پھینک دیا۔

امریکی شہریوں نے عمارت کے شیشوں پر لکھا کہ غزہ کے لوگ مر رہے ہیں اور نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے۔

فرانس کا غزہ کیلئے 40 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان

ادھر فرانس نے غزہ کے لیے 40 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بذریعہ اردن دس دس ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں بھیج رہے ییں یہ غزہ کیلئے ہنگامی امداد ہے لیکن اس خوفناک صورتحال کے مقابلے میں یہ ناکافی ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *