انگلینڈ کی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی خطرے میں

انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے طویل جدوجہد درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 2023 ورلڈ کپ کے بعد سے 21 ون ڈے میچز میں سے صرف سات میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

انگلش ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور حالیہ کارکردگی کی بناء پر ورلڈکپ 2027 میں اس کی براہ راست رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

انگلینڈ ٹیم کو دسمبر 2026 تک ابھی مزید 24 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت 31 مارچ 2027 تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشنز پر موجود آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔باقی چار ٹیموں کا انتخاب 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

Check Also

سکندر رضا کیا ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے ہیں؟جانیئے

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے سکندر رضا کی ٹیم میں شمولت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *