اسلام آباد: خاتون سے زیادتی کیس:ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نجی مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیس آیا تھا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔

Check Also

شواہد سوشل میڈیا پر سامنے لاؤں گی: مومنہ اقبال کا کیس سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

اداکارہ مومنہ اقبال نے ہراسانی اور دھمکیوں کے مقدمے کے حوالے سے مؤقف اختیار کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *