کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حیدرآباد میں ہندو تاجر نریش کمار کوہستانی کی گولیاں لگی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد محفوظ کرنے اور فرانزک و تفتیشی امور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور گرفتاری تک تفتیشی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے انہیں باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش مکمل کی جائے۔
THE PUBLIC POST