کراچی؛ جھاڑیوں سے ملنے والی حاملہ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

کراچی: بن قاسم ٹاؤن اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی حاملہ خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی۔
سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ذریعے لڑکی کی شناخت کی گئی، لڑکی کی شناخت 27 سالہ کشف کمال کے نام سے کی گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ ملیر عمار یاسر سوسائٹی کی رہائشی ہے، خاتون 5 سے 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی، پولیس مقتولہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی تھی، قتل کسی اور مقام پر کیا گیا جبکہ لاش بن قاسم ٹاؤن کی جھاڑیوں میں پھینکی گئی تھی۔

گزشتہ روز پولیس نے مقتولہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *