کراچی انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ اول کے نتائج کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 15044امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 14683 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6310 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 79 پانچ پرچوں میں، 747 چار پرچوں میں، 1827 تین پرچوں میں، 1864 دو پرچوں میں جبکہ 1783 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے آئی بی سی سی اور محکمہ جامعات و بورڈ حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو ungraded قراردیا جاتا ہے اور اسے اس پرچے میں کامیاب تصور نہیں کیا جاتا ہے۔ ایسے امیدوار اگر امتحان میں شرکت کے لیے دیگر شرائط پوری کرتے ہوں تو اسی پرچے کا امتحان دوبارہ دیں گے۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *