ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی بحری جہازکو تباہ کردیا جائے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اس کے 158 جنگی جہاز سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس کارروائی میں وہی نظام اور حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی جو منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف استعمال کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات جاری ہیں، اور بحری راستوں کے ذریعے امریکا پہنچنے والی تقریباً 98 فیصد منشیات کو روک لیا گیا ہے۔

Check Also

ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے،امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *