انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

بھارت کی فٹبال انتظامیہ ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، جہاں All India Football Federation کے صدر Kalyan Chaubey پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سربراہ Valanka Alemao نے صدر پر ہراسانی، طنزیہ رویے اور غیر ضروری مداخلت کے الزامات لگائے ہیں۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر دہلی میں منعقد ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش آیا۔

ولانکا الیماو نے ایک باضابطہ خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اجلاس کے دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر کی جانب سے کیے گئے ریمارکس غیر مناسب اور غیر ضروری تھے۔

خاتون عہدیدار کے مطابق پوری میٹنگ کے دوران انہیں دانستہ طور پر دباؤ میں رکھنے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر اب یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر کے بڑے فلاحی اقدام نےمداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے خوبصورت اور انسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *