13 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کےمجرم کو تین بار سزائے موت دینے کا حکم

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 13 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم عرفان عظیم کو 3 بار موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مجرم نے 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

اس واقعہ کا مقدمہ مارچ 2023ء تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *