اسرائیل کے غیر مسلح ہونے کے مطالبے کومسترد کرتے ہیں: حزب اللّٰہ

لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے کہا کہ غیر مسلح نہیں ہونگے، اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ رہنما نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی حکومت پر حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی طرف سے دباؤ ہے۔

نعیم قاسم حزب اللّٰہ کے شہید رہنما فواد شکر کی پہلی برسی پر اظہار کرہے تھے۔

مزاحمت ختم نہیں ہوئی، حزب اللّٰہ اب بھی مضبوط ہے، نعیم قاسم

انہوں نے کہا کہ جو غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں اسرائیل کو حوالے کردو، ہم اسرائیل کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ جو لبنان میں یا عربوں میں ہم سے ہتھیار ڈالنے کا کہہ رہے ہیں وہ اسرائیلی پروجیکٹ ہیں۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *