لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے:شوکت یوسف زئی

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں ہو گا، لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانئ پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کس حیثیت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو طلب کیا؟ گورنر اختیارات سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس اخروٹ توڑنے کا بھی اختیار نہیں، وزیرِ اعظم صرف میڈیا پر مذاکرات، مذاکرات نہ کھیلیں، اگر اختیارات ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ گورنر راج کی دھمکی دینے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے، وفاقی حکومت ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وفاقی حکومت بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام اسیر خواتین کو رہا کرے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے ترجمان نے سہیل آفریدی کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Check Also

تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سے 90 ارب روپے زائدء

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دارطبقے نے 144 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *