گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی کے مبینہ تشدد سے بڑا بھائی جاں بحق

تھرپارکر: ضلع تھرپارکر کے گاؤں بھکوئو میں گھریلو تنازع کے دوران چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر لاٹھیوں کے وار کرکے اپنے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں بھکوئو میں پیش آنے والے اس واقعے میں امرت میگھواڑ نے گھریلو رنجش پر مبینہ طور پر اپنے بڑے بھائی پمن میگھواڑ پر لاٹھیوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔

زخمی پمن میگھواڑ کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او مٹھی پیتامبر کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے چھوٹے بھائی اور مبینہ ملزم امرت میگھواڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *