پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان نے ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا،آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو خط لکھ دیا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری مشکلات بڑھ رہی ہیں،قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصانات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ اسٹاک کی مالیت کے تعین میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے کیش فلو اور انوینٹری کا نظام متاثر ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے، قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے روزمرہ کاروباری امور متاثر ہورہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا قابل عمل اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق قیمتوں کے تعین کے معاملے پر پیٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کی جائے، پیٹرول پمپ مالکان کے مفادات اور عوام کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر سے ملاقات میں مسائل اور عملی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔

خط آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ کی جانب سے لکھا گیا۔

Check Also

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کو سال بھر متحرک رکھنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *