سابق مس سوئٹزر لینڈ کا ٹرمپ پر زیادتی کا الزام،امریکی صدر کی تردید

سابق مس سوئٹزر لینڈ بیٹریس کیول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 1993ء میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق بیٹریس کیول نے اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا تاہم اب ماڈل نے اسی واقعے میں زیادتی کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے جاری 53 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں صدر ٹرمپ کے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات اور جنسی بدسلوکی کے الزامات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیول نے بتایا ہے کہ میری ملاقات ٹرمپ سے نیویارک کے پلازا ہوٹل میں ایک مقابلۂ حسن کے موقع پر ہوئی تھی جہاں ٹرمپ نے مجھے ویزا دلوانے اور نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی، بعد ازاں ایپسٹین نے بھی مجھ سے ملاقات کی اور خود کو ٹرمپ کا قریبی دوست بتایا۔

کیول کے مطابق ملاقات کے بعد ٹرمپ کے ایک نمائندے نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں ٹرمپ نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ زیادتی کی۔

رپورٹ میں کیول کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرمپ نے ویزے اور یونیورسٹی میں داخلے کے وعدے ایک بار پھر دہرائے اور خاموش رہنے کو کہا۔

وائٹ ہاؤس کی تردید
وائٹ ہاؤس نے رپورٹ میں شامل الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈیموکریٹس کی جانب سے سیاسی مقاصد کے لیے کی جانے والی کوشش قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ ماضی میں بھی ایپسٹین سے تعلقات ختم کرنے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019ء میں کم عمر افراد کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم کے الزامات پر مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے وفاقی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا، اس کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا نام ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں متعدد بار سامنے آ چکا ہے تاہم وہ کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے رہے ہیں اور اس معاملے میں ان پر کوئی فوجداری الزام عائد نہیں کیا گیا۔

Check Also

نماز کی پابندی سے ذہنی سکون اور اطمینان حاصل ہو گیا:ہمایوں سعید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیاب فلم ساز ہمایوں سعید نے انکشاف کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *