میاں چنوں میں مبینہ طور پر باپ کے تشدد سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

میاں چنوں کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر والد کے تشدد سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کےمطابق بچے کے جسم کو سگریٹ سے داغنے کے نشانات بھی موجود ہیں،بچے کی موت کی اطلاع پر ڈی پی او خانیوال نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پولیس کےمطابق بچےکی والدہ حیات نہیں تھیں اور وہ اپنے چچا چچی کے پاس رہتا تھا، چند روز قبل والد بچےکو اپنے گھر لے گیا تھا،ملزم کا مؤقف ہےکہ بچہ سیڑھیوں سے گرنے اور گرم چائے سے جھلسنے کے باعث زخمی ہوا۔

تاہم پولیس کےمطابق بچے کےجسم پرچائے سےجھلسنے کے نشانات نہیں ملے،واقعےکی تحقیقات کے لیے ایس ڈی پی او میاں چنوں اورتھانہ چھب کلاں کی پولیس جائےوقوعہ پرموجود ہے،پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Check Also

بجلی کا بحران سنگین ہو رہا ہے، وفاقی حکومتی نمائندوں نے کراچی میں ٹکے کا کام نہیں کیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *