اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

کراچی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3296 روپے سے بڑھ کر 3470 روپے کا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔

قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *