بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہاگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔
نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔
پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔