ڈی آئی خان؛ تبلیغی جماعت کے افراد کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گلفام کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔

Check Also

میرا کی والدہ چھوٹی بیٹی کی کینسر سے جنگ یاد کر کے آبدیدہ ہو گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ اپنی چھوٹی بیٹی شائستہ کی کینسر کے باعث ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *