اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ  کے لیےجلائے گئے اُپلوں سے آگ بھڑک اٹھی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مچھر سے بچاؤ کے لیے جلائے گئے اُپلوں سے آگ بھڑک اٹھی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ اوکاڑ ہ کے نواحی قصبے 31 جی ڈی میں پیش آیا، پولیس کےمطابق قصبہ 31 جی ڈی میں 3 کمسن بچے ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے اور مچھر سے بچاؤ کیلئے چارپائی کے قریب اُپلے جلا گئے تھے۔

اوکارہ پولیس کے مطابق اُپلوں کی آگ نے بستر کی چادر کو اپنی لپیٹ لیا جس کے نتیجے میں تینوں بچوں جھلس گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ آگ سے 4 سالہ شیزہ اور 2سالہ قمرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے بچے 7 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

Check Also

بشریٰ بی بی کی بہن نے کہا یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا، محسن نقوی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *