کراچی (رپورٹ، وسیم خان) معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ راجپوت کراچی تھیٹر پر پہلی بار جلوہ گر ہوں گی کراچی تھیٹر کی دنیا میں پرکشش باصلاحیت معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ راجپوت پہلی مرتبہ کراچی کے اسٹیج پر قدم رکھنے جا رہی ہیں وہ معروف ہدایت کار شمیر راہی کے اصلاحی پنجابی کھیل “انج نہ کرو” میں ایک اہم کردار ادا کریں گی یہ شاندار کھیل PACC تھیٹر فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا جسے معروف رائٹر عظمت علی نے تحریر کیا ہے کھیل کی کہانی، احساسات اور جذبات کا حسین امتزاج پیش کرے گی، جو ناظرین کو خوب محظوظ کرے گا –
اس کھیل کی کاسٹ بھی ستاروں سے سجی ہوئی ہے جس میں سحر غزل، شمیر راہی، عامر ریمبو، عمران نواز، ارما احمد، بوبی کمال، چائلڈ اسٹار تیمور علی اور کمال ادریس جیسے باصلاحیت فنکار شامل ہیں ٹی وی اداکارہ عائشہ راجپوت کا تعلق گرچہ راولپنڈی سے ہے وہ کراچی ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز کی وجہ کراچی میں بھی قیام پزیر ہیں تاہم کراچی تھیٹر پر وہ پہلی مرتبہ پرفارم کریں گی، اور اس کا سہرا معروف ہدایت کار شمیر راہی کے سر جاتا ہے جنہوں نے انہیں اس بڑے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا-
عائشہ راجپوت کے لیے یہ بات بھی باعثِ فخر ہے کہ تھیٹر پر ان کا آغاز PACC تھیٹر فیسٹیول جیسے معتبر پلیٹ فارم سے ہورہا ہے، اور وہ ایک اچھی اور معیاری پروڈکشن کا حصہ ہیں عائشہ راجپوت ٹیلی موویز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ بطور ماڈل بھی وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ رہی ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ راجپوت نے کہا تھیٹر پر کام کرنا میرے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا لائیو پرفارمنس کا رزلٹ اسی وقت عوام کی جانب سے مل جاتا ہے جو فنکار کے لیے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے اپنے سینئر فنکاروں اور بالخصوص ڈائریکٹر شمیر راہی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں اور جلد کراچی پہنچ جائیں گی جہاں وہ کھیل کی ریہرسلز کا حصہ بنیں گی –
شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے کہ عائشہ راجپوت اسٹیج پر اپنی اداکاری سے کیسے سب کے دل جیتیں گی اس کےلیے 8دسمبر کی شام تک انتظار ضروری ہے مذکورہ کھیل کے نگراں ڈائریکٹر لالہ سرفراز علی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر علی نقوی ہیں
THE PUBLIC POST