دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز کے بعد اس کے مرکزی کرداروں کو آواز اور اداکاری فراہم کرنے والے فنکاروں سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیم کی مرکزی خاتون کردار لوسیا کامینوس کو امریکی اداکارہ مانی ایل پیریز نے نبھایا ہے۔ وہ اس سے قبل ’لا اینڈ آرڈر‘، ’شکاگو پی ڈی‘ اور ’جیسیکا جونز‘ جیسی معروف ٹی وی سیریز میں کام کر چکی ہیں۔ انہیں 2026 کے گیم ایوارڈز میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گیم کے دوسرے مرکزی کردار جیسن ڈووال کے لیے امریکی اداکار ڈیلن رورک کا نام سامنے آیا ہے۔ ڈیلن اس سے قبل ’ماڈرن فیملی‘ اور ’گریز اناٹومی‘ جیسی سیریز میں اداکاری کر چکے ہیں۔
تاہم گیم بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے ابھی تک مکمل کاسٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
THE PUBLIC POST