سری لنکن ٹیم کے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں رسائی یا گھر واپسی کا فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں آج شام چھ بجے سری لنکن ٹیم پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔
پاکستان ٹیم اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ سری لنکا کو فائنل میں رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
تاہم شکست کی صورت میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان نیٹ ریٹ پر قسمت کا دارومدار ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں لیکن زمبابوین ٹیم منفی 0.522 نیٹ رن ریٹ کے ہمراہ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324 نیٹ رن ریٹ ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آ گئی ہے تاہم انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، بعض پلیئرز کو آرام دینے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
THE PUBLIC POST