24 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں ساتھ لےکرخلا میں جا رہا ہوں، محمد ذیشان علی

چینی خلائی مشن شین ژو 24 میں حصہ لینے والے خلابازوں نے میڈیا بریفنگ دی، جس میں پاکستانی خلاباز محمدذیشان علی نے کہا کہ مشن میں صرف ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔

ذیشان علی نے کہا میں 24 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں ساتھ لے کر خلا میں جا رہا ہوں، میں چینی زبان سیکھ چکا ہوں اور چینی خلابازوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔

اس موقع پر علامہ محمد اقبال کا شعر پڑھ کر پاکستانی خلاباز نے خلائی مشن کو نئی بلندیوں کے تصور سے جوڑ دیا: ’’تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا، ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔‘‘

محمد ذیشان علی نے کہا پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، یہ مجھ سمیت پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، اس سے پاک چین خلائی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پاکستانی خلاباز نے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کے مشترکہ سائنسی تجربات پر کام کریں گے، خلائی اسٹیشن پر سائنسی تحقیق ان کی بنیادی ذمہ داری ہوگی۔ واضح رہے کہ محمد ذیشان علی خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا ’’میں تجرباتی آلات کی تنصیب اور سائنسی تجربات میں حصہ لوں گا، پاکستان کے سائنسی اور تحقیقی شعبوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘

اس موقع پر چینی کریو ممبر نے کہا پاکستانی ساتھی خلاباز نے مشن کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، پاکستان اور چین کا خلائی تحقیق کے میدان میں مشترکہ خواب ہے۔

Check Also

لووز آف وحید مراد کے چیئرمین مرزا وقار بیگ نے وحید مراد کی 43ویں برسی کا اہتمام کیا

کراچی(شوبز نیوز) لووز آف وحید مراد کے چیئرمین مرزا وقار بیگ نے پاکستانی فلم انڈسٹری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *