مومنہ اقبال کو شوہر نے ایسا کیا سرپرائز دیاکہ اداکارہ جذباتی ہو گئیں؟

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے دیے گئے رومانوی سرپرائز پر جذباتی ہو گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں سرخ گلابوں، موم بتیوں اور کیک سے سجی خوبصورت سجاوٹ کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مومنہ اقبال نے شوہر کیلئے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ آپ میری زندگی کی روشنی ہیں، آپ نے میری دنیا میں ایسے رنگ بھر دیے ہیں جنہوں نے زندگی کو مزید خوبصورت اور بامقصد بنا دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ محبت کی شدت کم ہو جاتی ہے لیکن ان کے شوہر ہر گزرتے دن کے ساتھ اس خیال کو غلط ثابت کر رہے ہیں۔

مومنہ اقبال نے حمزہ کو دنیا کا بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ان کی اہلیہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب مئی 2026 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Check Also

پی ایس ایل 12، لوکی فرگیوسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے،دیگر فرنچائزز میں بھی بڑے نام شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے غیر ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *