یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضہ کرلیا

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضہ کرلیا۔

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون سے نکل گئی ہیں، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز-المخا اور المخا-ذباب روٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولنے سے گریز کیا۔

حوثی رہنما محمد البخیتی بھی گزشتہ روز باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *