میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں تین ماہ میں مزید 34 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال ستمبر تک ایچ آئی وی کے 125 نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی مریضوں میں پانچ سال سے کم عمر 43 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق ایچ آئی وی کے معاملے پر کوئی ہنگامی صورتحال نہیں، مختلف علاقوں میں اسکریننگ کر رہے ہیں، ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نےبھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *