پہلگام واقعے پر بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے پر بھارتی حکومت، فوج، سیکیورٹی اداروں اور وزیر اعظم نریندر مودی کا بھانڈا پھوڑنے والی بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف غداری سمیت 10 الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نیہا سنگھ راٹھوڑ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کے بعد ان کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر لکھنؤ میں ’بھارتیہ نیئیا سنہتا‘ اور ’انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سمیت دیگر قوانین کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔

گلوکارہ پر دائر مقدمے میں انہیں غدار قرار دیتے ہوئے ان پر حملے میں ہلاک ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر گلوکارہ پر 10 الزامات کے تحت مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف لکھنؤ میں اس وقت مقدمہ دائر کیا گیا جب کہ ان کی ایک مختصر ویڈیو ایکس پر وائرل ہوئی، جسے پاکستان سے چلائے جانے والے ایک اکاؤنٹس کی جانب سے ری شیئر کیا گیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں بھوجپوری گلوکارہ نے پہلگام واقعے کا بھارتی حکومت کا ڈراما قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ واقعے کو بنیاد بنا کر نریندر مودی بہار میں ہونے والےانتخابات کے دوران ووٹ مانگیں گے۔

Check Also

ردی سمجھ کر بیچا گیا سونا کباڑ فروش نے شہری کو چار ماہ بعد واپس لوٹا دیا

آج کے دور میں جب سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، مفت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *