پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کھوجانے والا والٹ معجزاتی طور پر واپس مل گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ کچھ میٹھا لینے ایک سے دوسری دکان پر گئیں تو اس دوران ان کا والٹ غلطی سے سڑک پر گرگیا۔
جیسے ہی انہیں اس بات کا احساس ہوا تو فوراً پہلی دکان پر دیکھنے گئیں تاہم والٹ وہاں نہیں ملا۔
ثناء میر نے مزید بتایا کہ ابھی ہم سی سی ٹی وی دیکھنے کا انتظار ہی کررہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی۔
نامعلوم کالر نے پہلے مجھ سے تصدیق کی میرا کوئی سامان کھوگیا ہے جس کے بعد میں فوراً ان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ گئی۔
وہ گرمی میں کھڑے ہوئے میرے منتظر تھے تاکہ میرا والٹ مجھے واپس کرسکیں۔
انہیں میرے والٹ میں ایک لفافہ ملا تھا جس پر میرے رابطہ نمبر کے ساتھ کچھ اسٹوڈیو کی تصویریں تھیں۔
انہوں نے والٹ واپس کرنے والے دونوں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے رابطے کی تفصیلات والٹ میں رکھا کریں تاکہ اگر یہ صحیح شخص تک پہنچ جائے تو وہ آپ سے رابطہ کرسکیں۔
https://x.com/mir_sana05/status/1960232219022426181?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1960232219022426181%7Ctwgr%5E3bfd9c43036c8e86dbd92412e12899a9a2679c88%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2775600%2Fformer-captain-sana-mirs-lost-wallet-miraculously-recovered-2775600